iکرکٹر بننے کیلئے بہت محنت کی ‘شعیب ملک‘محمد حفیظ رول ماڈل : قاسم اکرم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز کے آل رائونڈر قاسم اکرم نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ جب میرے بڑے بھائی کھیلتے تھے تو انہیں دیکھ کر مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہوا۔ روز کرکٹ اکیڈمی کے باہر جاکر کھڑا ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو دیکھ کر ان جیسا بننے کی خواہش کرتا تھا، ایک دن اکیڈمی کے کوچ نے مجھے بھی کھیلنے کا موقع دیا تو پھر میں روز کھیلنے لگا۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے میں روز صبح فجر میں اٹھنے کے بعد ٹریننگ کیلئے جاتا تھا اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کرتا تھا، جہاں مجھے موقع ملا میں نے اپنی صلاحیتں دکھانے کی پوری کوشش کی۔ پی ایس ایل کھیلتے ہوئے مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا مقصد پاکستانی ٹیم میں جا کر اچھا پرفارم کرنے کا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ پاکستان انڈر 19 سے کھیلتے ہوئے میں نے اپنی ٹیم کیلئے سنچری سکور کی اور 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شعیب ملک اور محمد حفیظ ان کے آئیڈیل کھلاڑیوں میں سے ہیں۔