فیم فرینڈز کپ،فیم سپورٹس نے باٹا کو ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ’’فیم فرینڈز کپ‘‘ سیمی فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں فیم سپورٹس فٹ بال کلب نے باٹا پور فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کرفائنل میں جگہ پکی کرلی۔ ایونٹ کے 57 ویں میچ میں فیم سپورٹس اور باٹا پور ایف سی کے مابین کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے تاہم فیم سپورٹس فٹ بال کلب کو واحد کامیابی ابوالکلام کے گول کی صورت میں حاصل ہوئی۔ٹورنامنٹ آرگنائزر اور صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء عارف ڈوگر کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے مگر باٹاپور اور فیم کے درمیان ایک تگڑا مقابلہ ہوا۔ فائنل میں بھی فیم سپورٹس اچھا مقابلہ کریگی۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج ریڈرز ایف سی اور فیم اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔