• news

پہلے بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں: ترجمان ترین گروپ


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں‘ پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے ہماری بات سنی۔ جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر  تھی۔

ای پیپر-دی نیشن