• news

ای او بی آئی سرمایہ کاری کاحجم 4سوارب تک پہنچ گیا،حکام ی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس منظور احمد کاکڑ کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں  ہوا۔ ای او بی آئی کے متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ای او بی آئی  کی کل سرمایہ کاری کاحجم 4سوارب روپے تک پہنچ گیاہے  اور گذشتہ مالی سال  38ارب روپے سرمایہ کاری سے کمائے ہیں،اب  پراپرٹی میں  سرمایہ کاری نہیں کرتے ہیں ،2013میں ای او بی آئی کاسب سے بڑا سکینڈل پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے میںآیا او پی ایف کی ملک بھر میں دس ہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں ،ورکرویلفیئر  فنڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے افسر نے نیب سے پلی بارگین کی تھی اب و ہ واپس اپنے ادارے میں چلے گئے ہیں ،پنشنرز کی تعدا د میں اضافہ کی وجہ ادائیگیاں زیادہ کرنا پڑ رہی ہیں۔   پیرکوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی اورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں  معاون خصوصی اور سیزپاکستانیز ایوب آفریدی ممبران کمیٹی سنیٹرز نے شرکت کی۔بہرمندتنگی نے کہاکہ ورکر ویلفیئر فنڈ اسلام آباد میںافتخار قریشی ڈیپوٹیشن پر تعینات کیاگیا اس افسر  نے نیب میں پلی بار گین کی تھی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ان کو اناہل ہونا چاہیے تھا اس کے بعد ان کو یہ عہدہ کیوں دیا گیا ہے؟حکام نے بتایا کہ متعلقہ افسر ڈیپوٹیشن پر آئے تھے مگر وہ واپس چلے گئے ہیں  متعلقہ افسر  نے بتایا کہ نیب دبائو پر انہوں نے پلی بارگین کی تھی ۔کمیٹی نے متعلقہ افسر افتخار قریشی کو طلب کرتے ہوئے ایجنڈا موخرکردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن