ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری، 3 مختلف پارٹیوں نے حصہ لیا
اسلام آباد(خبر نگار)ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کیلئے بولی/نیلامی کی تقریب گذشتہ روز ہوئی ،وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومروچیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن سلیم احمد ،سیکرٹری نجکاری سمیت اعلی افسران نے شرکت کی بڈنگ کے ذریعے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 96.6فیصد حصص کی فروخت ہوئی اوپن بولی میں تین مختلف پارٹیوں نے حصہ لیا،وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرونے کہا کہ اداروں کی بروقت نجکاری کا دارومدار دوسرے اداروں اور وزارتوں پر ہے، بہت سارے اداروں کی پرائیوآٹائزیشن میں کافی آگے آ چکے ہیں ۔