• news

17ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستانا پہلا اجلاس کامیابی کیساتھ اختتام پذیر


اسلام آباد(نا مہ نگار)17ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کا پہلا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اجلاس کے دوران طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور نوجوانوں سے اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی تلقین اورتبدیلی لانے کے لیے بیلٹ کی طاقت کو استعمال کرنے پر زوردیا گیا ہے ،نوجوان پاکستان اور اکیسویں صدی کے چیلنجز کے موضوع پر ہونے والے ایک سیشن میں مہمان پینلسٹ ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ  نے سترھویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے اراکین کیلئے اپنے تاثرات اور توقعات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔ لیکن یہ طبقہ اپنے آپ کی کھوج نہیں کر پاتا ہے۔ اسے سمجھ نہیں آتا کہ کہاں جائے۔ نوجوانوں کو مصروف عمل کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے مواقع کی ضرورت ہے۔انہوں نے دھڑے بندیوں میں الجھنے کی بجائے باہمی اتحاد قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کے ساتھ پینل میں بوسٹن یونیورسٹی کے ڈین اور یو این ڈی پی کی پاکستانی نوجوانوں پر انسانی ترقی کی رپورٹ کے مصنف ڈاکٹر عادل نجم بھی تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن