• news

ویانا میں امریکہ کیساتھ مذاکرت ایجنڈے میں شامل نہیں:ایران

تہران(شِنہوا)ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے پر بات چیت آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی مذاکرات کاروں کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔  شمخانی نے پیر کو ایک ٹویٹ  میں کہا کہ ایران اور پی 4 پلس ون (برطانیہ، چین، فرانس، روس پلس جرمنی)اور یورپی یونین کے نمائندے کے درمیان ویانا مذاکرات جاری ہیں، اور یہ سلسلہ  اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ایرانی ٹیم کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیونکہ اس سے  پیش رفت میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن