تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکی ہلاک، 3افراد زخمی
ڈوڈوما(اے پی پی):تنزانیہ کے جنوبی پہاڑی علاقے کٹاوی میں آسمانی بجلی گرنیسے 14 سالہ لڑکی ہلاک اور3 افرادزخمی ہو گئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس کمانڈرایلی مکامے کے حوالے سے بتایا کہ منڈا ضلع کے تولیینی گاں میں 2 مکانات پرآسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکی ہلاک اور 3 افرادزخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی تھی کہ2 گھروں پر آسمانی بجلی2 گری جس کے سے 14 سالہ لڑکی ہلاک اورایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ2 چرواہے جنہوں نیدرخت کے نیچے بارش کے باعث سے پناہ لی تھی اور اپنا موبائل فون استعمال کر رہے تھے کہ اچانک ہی آسمانی بجلی درخت پر گری جس کے نیتجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔