کینیا: تیز رفتار گاڑی دیوار سے ٹکراکر ریلوے ٹریک پرجاگری،4افراد ہلاک
نیروبی(اے پی پی)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ڈگوریٹی محلے کے قریب ایک گاڑی سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا کرنیچے ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے نیتجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی رساں ادارے نے علاقائی ڈپٹی پولیس کمانڈر جیمز موگیرا کے حوالے سے بتایا ہلاک ہونے والوں میں دو کینیڈین اور دو کینیا کے شہری شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مصروف سڑک پر زبردست ٹریفک جام ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیموں تقریبا تین گھنٹے کی کوشش کے بعد کار میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔