چین میں قدیم ترین سرکاری تعلیمی ادارے کے کھنڈرات دریافت
جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہرزیبوکے لنڑی ڈسٹرکٹ میں قدیم چین کے پہلے اعلی تعلیم کے سرکاری ادارے کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں،جسے 374 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔ثقافتی اورآثارقدیمہ کے صوبائی ادارے کے مطابق جنگ وجدال کے دور(475سے 221 قبل مسیح)کے دوران چھی ریاست کی جانب سے قائم کردہ جی شیا کا اعلی ترین تعلیمی ادارہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی اور تھنک ٹینک پر مشتمل تھا جو150 سال سے زیادہ عرصہ تک قائم رہا۔عمارت کا کمپلیکس پانچ سال جاری رہنے والی کھدائی کے بعد دریافت کیا گیا اور تاریخی ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ یہ جی شیا اکیڈمی کی عمارت تھی۔اس جگہ پر عمارت کی بنیادوں کی چار دیواریں ملی ہیں، جن کی پیمائش مشرق سے مغرب تقریبا 210 میٹر اور چوڑائی شمال سے جنوب190 میٹر ہے، عمارت کا کل رقبہ تقریبا 40ہزار مربع میٹر ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ جگہ قدیم دارالحکومت چھی سے منسلک اور اوپر سے دائیں زاویہ والی کی چوکور شکل میں تھی۔