چنیوٹ: قادیانی بیوہ نے 2 بیٹوں ایک بیٹی سمیت اسلام قبول کر لیا
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) قادیانی مذہب سے نفرت کر کے بیوہ خاتون نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت اسلام قبول کر لیا۔ مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ محلہ طاہرہ آباد کی رہائشی بیوہ خاتون شہناز بیگم نے اپنے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت قادیانی مذہب سے نفرت اور توبہ کر کے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد رفیق نفیسی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔