• news

 توہین رسالتؐ کو اظہار رائے آزادی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا،اسد قیصر


 اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام فوبیا کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ مسلم ممالک کو اسلامو فوبیا کی بڑھتے ہوئے ناسور سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ توہین رسالت کو اظہار رائے کی آزادی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباس صدر مذہبی امور ترک جمہوریہ (دینیات)سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن