ڈاکٹر شہزاد وسیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد(خبر نگار) پولینڈ کے سفیر کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں خطے میں مجموعی علاقائی اور افغان صورت حال کیساتھ ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پولینڈ کے سفیر کو پاکستان میں سفارتی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا قائد ایوان ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان پولینڈ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ براہمی روابط کو تقویت ملی ہے ۔