قائمہ کمیٹی،پی ایس ڈی پی کیلئے وزارت صحت کی بجٹ تجاویز کی منظوری
اسلام آباد(خبر نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے مالی سال 2022-23کے پی ایس ڈی پی کیلئے وزارت صحت کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی یاچ او) اسلام آباد کی بنیادی مراکز صحت کی کاکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ اور احوالی کی بہتر ی کی یقین دہانی کرائی رکن کمیٹی راجہ خرم شہزاد نواز نے کہا کہ بارہ کے قریب پرانے بی ایچ کیوز تھے ان کی اپ گریڈیشن کی گئی تھی وہا ں ریکروٹمنٹ بالکل نہیں کی گئی وہاں ریگولر بنیادوں پر ریکروٹمنٹ نہیں کریں گے تو کل پھر وہ ویران پڑے ہوں گے، جب تک ریکروٹمنٹ نہیں کریں گے مسئلہ پھر بنے گا ، ڈاکٹرز ادھر ادھر سے لائے گئے ہیں سارے بی ایچ کیوز فعال نہیں ہیں۔