خیبرپی کے میں پہلی بار خاتون اے آئی جی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ)خیبر پی کے میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو اے آئی جی تعینات کردیا گیا، صوابی سے تعلق رکھنے والی آفیسر عائشہ گل کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔خاتون پولیس آفیسر عائشہ گل کو خیبر پی کے پولیس کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی جی تعینات کردیا گیا۔ پولیس سروسز گروپ کی خاتون آفیسر کا تعلق ضلع صوابی ہے۔عائشہ گل نے اے آئی جی جینڈر کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ خواتین، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کے حقوق پر کام کریں گی۔