ٹرانس ورلڈ سب میرین سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ جانے کی اطلاع ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے سمندری علاقوں سے تقریباً 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے خرابی کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوڈتھ کی بندش ہوئی ہے۔ کیبل کٹ جانے سے انٹر نیٹ سروسز میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ خرابی کی جگہ اور انٹر نیٹ کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔