گودام کی رسید پر قرضہ ملے گا :سٹیٹ بنک کا بڑا قدم
کراچی (کامرس رپورٹر) قابلِ قبول ضمانت سے محروم کاشتکاروں کوقرضوں کی دستیابی جو فصل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے منظور شدہ گوداموں کے ایک نیٹ ورک جہاں معیاری زرعی پیداوار کو ذخیرہ کیا جا سکے، اور کاشتکاروں کے نفع میں اضافہ اوروفصل کی بہتر قیمت کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے سٹیٹ بنک آج سے مکئی کی فصل کے لیے ’گودام کی برقی رسید سے قرضہ ‘ دینے کا آغاز کرے گا۔جبکہ گودام کی برقی رسید سے قرضے کا نظام متعدد متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے تشکیل دیا گیا ہے جن میں سٹیٹ بنک، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وفاقی اور صوبائی حکومتیں، بنک و دیگر شامل ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے قرضے کے حصول کے اس جدّت پسند طریقے کا آغاز ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک تقریب سے کیا جائے گا۔ تقریب میں’نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ‘ کے ساتھ سسٹم یوزج کے معاہدوں پر بینکوں کی طرف سے دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد وہ اس نوتشکیل شدہ نظام کے تحت سرگرمیاں شروع کریں گے۔اس طریقہ سے کاشتکاروں کو نہ صرف اپنی پیداوار محفوظ کرنے کی مناسب سہولت ملے گی بلکہ یہ انہیں سیالیت کی شرائط پورا کرنے کے بھی قابل بنائے گا کیونکہ یہ رسیدیں بینکوں سے قرضہ لینے کے لیے ضمانت کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔