خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا ہٹیاں بالا کشمیر کے سکول کو فرنیچر کا تحفہ
کراچی (این این آئی) خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اپنے سی ایس آر پروگرام’’خوشحالی کے لیے تعلیم‘‘ کے سلسلہ میںفیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان ،رہنما کیساتھ مل کر آزاد کشمیر کی وادی سوہان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے ہٹیاں بالا میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو جدید فرنیچر اورصاف پانی کی پائپ لائن کا تحفہ دیا ہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بنک نے سکول کوبڑی تعداد میں ڈیسک، کرسیاں، میزیں ، وائٹ بورڈز کا تحفہ دیاہے، جس کا مقصد سکول میںسیکھنے کا ماحول بہتر بنانا اور تعلیم تک آسان رسائی کی سہولت دینا ہے ۔