• news

 معیشت کوسیاست پرترجیح نہ دینے سے نقصان ہوگا: چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وقت پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ اگراب بھی وسائل کا ضیاع جاری رہااور معیشت کوسیاست پرترجیح نہ دی گئی تو شدید نقصان ہوگا۔  پاکستان کی 80 فیصد ایکسپورٹ امریکہ اور مغربی ممالک کیساتھ ہے۔ لہٰذا تمام با اختیارممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی پالیسی اپنائی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان مزید کرپشن، ٹیکس چوری اورمافیا پروری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن