رکاوٹوں کے باوجود کاروبار میں دگنا اضافہ ہوا: ڈاکٹر زیلف منیر
کراچی (کامرس رپورٹر) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز ای بی ایم نے گَل فوڈ نمائش 2022 میں شرکت کی ،جہاں بین الاقوامی زائرین اور خریدار اس کے مئوثر اور متحرک پویلین سے بہت متاثر ہوئے۔ اِس سال، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے اپنے کیک کی جدت پسندرینج کی نمائش کی، جس میں ’پیک فرینز اسما عیل ڈونٹ کیک آئسنگ کوٹڈ، اسپرنکل کورڈ، کریم فلڈ رِنگز آف ڈیلائٹ؛ اور ’پیک فرینز سوپر سافٹ بیکس‘سادہ کیک، انڈے اور دودھ کے بہترین متوازن ذائقے کے ساتھ، منفرد شکل لیکن روایت سے پیوستہ، شامل ہیں۔اِس موقع پر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا:’’ ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا:’’ہم اندرون ملک و بیرون ملک سرمایہ کاری جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں، تاکہ اپنے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری کر سکیں۔ جو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی جدید پیش کشوں کے منتظرہوتے ہیں۔ کووڈ19کے چیلنجز اور دنیا بھر میں سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود ہم اپنے آپریشنز کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہے اور ہمارے کاروبار میں دگنا اضافہ ہوا۔‘‘ انگلش بسکٹ کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ شاہزین منیر نے کہا:’’یہ نمائش انتہائی کامیا ب رہی۔ ہم اپنے مہمانوں کو کیک کی جدید رینج سے متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے ۔