تیسری نیشنل سکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام 24فروری سے لاہور میں شروع ہونیوالی تیسری نیشنل سکولز اینڈ کالجز گرلز اینڈ بوائز تھروبال چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر رزاق گل نے ایونٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اورچپمئین شپ میں ملک بھر سے سکولز اور کالجز کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔