سپنر کے علاوہ فاسٹ بائولرز بھی آسٹریلیا کیلئے خطرہ ہیں:مارک وا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے لیجنڈ کپتان مارک وا نے پاکستانی سپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز کو بھی آسٹریلوی ٹیم کیلئے خطرناک قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں مارک وا کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ پاکستان کی وکٹیں ہندوستانی وکٹوں کی طرح نہیں ہیں وہ ٹوٹتی نہیں ہیں، اور اس پر اتنی دھول نہیں ہوتی، ان پر زیادہ گھاس بھی نہیں لیکن وہ کافی سخت ہیں، اور ساتھ ہی ریورس سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اسپنرز کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز بھی خطرناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں پاکستان کے پاس مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز تھے لیکن میں نے ہمیشہ سوچا کہ تیز گیند باز بھی اتنے ہی خطرناک ہوتے ہیں۔مارک وا نے کہا کہ کافی عرصے سے مشاہدے میں آیا کہ ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولرز کے خلاف زیادہ اچھا نہیں کھیل پائے ایسے میں شاہین آفریدی ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہوگا۔