• news

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا روٹ پلان جاری‘ ملتان میں خیمہ بستی  کی تیاریاں شروع


ملتان (فرحان ملغانی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 27 مارچ کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے روٹ پلان جاری کر دیا ہے اور لانگ مارچ کے اوپننگ پوائنٹ کراچی سے ہی 25 ہزار سے زائد شرکاء کو ساتھ لیکر نکلنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس ضمن میں مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سندھ بارڈر سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت شرکائے لانگ مارچ کی تعداد 35 ہزار ہوگی اور جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان میں 50 ہزار شرکائے لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا۔ جس کے لئے ملتان میں ایک خیمہ بستی کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا اور یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہو گا۔ دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہو گا۔ جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔ تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اتوار، 5 مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء  سے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ چھ مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ 7 مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، جہاں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن