زرداری کا لیگی وفد کو عشائیہ‘ مٹن‘ سندھی بریانی افغانی پلاؤ‘ قورمہ سمیت متعدد ڈشز رکھی گئیں
لاہور (نیوز رپورٹر) آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں لیگی وفد کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر کشمیری دال چاول، مکھنی دال تیار کی گئی جبکہ شرکاء کے عشائیہ میں فش سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، افغانی پلاؤ، پالک پنیر، قورمہ شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق دیگر میں فش کباب، ویجیٹیبل کباب، مٹن قیمہ، چائنیز، پرانز سوپ، سلاد، رائتہ، میٹھے میں دال کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، کھیر، کسٹرڈ، سبز چائے شامل تھی۔