• news

جہانگیر ترین 3 دن ہسپتال میں   رہنے کے بعد گھر منتقل 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو ہسپتال میں  تین روز زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹروں نے انہیں  مکمل آرام  کی ہدایت کی ہے۔ جہانگیر ترین بیرون ملک بھی زیر علاج  رہ چکے ہیں۔ انہیں معدے کے السر کی شکایت بھی ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن