• news

 گورنر سٹیٹ بنک کا حبیب آباد  میں شاندار استقبال 


قصور+پتوکی (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) پتوکی کے نواح حبیب آباد میںگورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی آمدپر شاندار استقبال کیا گیا۔ پولیس نے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے الیکڑونک وئیر ہائوس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قصور شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں الیکڑانک وئیر ہائوس کا قیام کسانوں کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں جدت ،سٹیٹ بنک کا کسانوں کیلئے انقلابی قدم ہے۔مکئی اور چاول کی فصل کو جدید نظام سے  مربوط کرکے کاشت محفوظ بنانے کیلئے قرضے دے رہے ہیں۔ الیکڑونک گودام رسید سے فصل کی 70 فیصد قیمت تک قرضہ فوری فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن