فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس چھوٹ: ٹیکس چوری کا ذریعہ ہے : لاہور چیمبر
لاہو(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فاٹا/پاٹا میں موجود صنعتوں کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ کے غلط استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر میاں رحمن عزیز چن نے مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فاٹا اور پاٹا کی صنعتوںکے استعمال کے لیے مخصوص خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس پر استثنیٰ دیا ہے جبکہ یکم جولائی 2021ء سے فاٹا/پاٹا میں قائم صنعتوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ یہ خام مال ان صنعتوں کی جانب سے پیداواری استعمال کے بجائے پنجاب میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب کی صنعتوں خاص طور پر فوم انڈسٹری اور سٹیل میلٹرز سیکٹر کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔