• news

 محمد اقبال ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز لاہور تعینات 


لاہور (بزنس رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز محمد اقبال کو ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز لاہور تعینات کردیا۔محمد اقبال کی تعیناتی ان کی محکمہ امداد باہمی کیلئے بے شمار خدمات کا حاصل اور انکا شمار محکمہ کے سینئر افسران میں ہوتا ہے۔ محمد اقبال اس سے پہلے بھی محکمہ امداد باہمی کے مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ محمد اقبال نے ڈپٹی رجسٹرار لاہور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر محمد اقبال نے کہا کہ محکمہ امداد باہمی کیلئے پہلے کی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گا۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کیلئے دن رات کوشاں رہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن