• news

توہین عدالت کی درخواست، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف سے تحریری جواب طلب


لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ درخواستگزار کے وکیل طارق نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزار فنانس افسر اوکاڑہ میں تعینات تھا۔ معطل کرکے لاہور ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات کو تبادلے کے خلاف اپیل کی۔ عدالت نے درخواست گزار کی معطلی اور تبادلے کے حکم پرعمل درآمد روکتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو زیر التواء اپیل پر فیصلے کا حکم دیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن