• news

اپوزیشن متحد ‘ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ مزید بڑھ گئی:فیضان خالدورک

جنڈیالہ شیرخان(نا مہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالدورک نے کہاہے کہ اپوزیشن متحد ہے نواز لیگ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کیخلاف اختلافات پیدا کرنے کی باقاعدہ حکمرانوں کی طرف سے مہم چلائی گئی جس میں ناکامی پر حکمرانوں کی بوکھلاہٹ مزید بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ن لیگ کی قیادت پر بے جاء تنقید کرنے والے نااہل حکمران اپنے گر یبان میں جھانک کر قوم کو بتائیں کہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنانے کیلئے کونسا کوئی ایک موثر اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن