حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے : ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تحریک انصاف ارض پاک کو کرپشن سے پاک بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے، حکومت میرٹ کی بالادستی، عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کو عام کرنے اور اداروں کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات کے بعد بھی عمران خان ہی وزیر اعظم ہونگے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا حکومتی عزم غیر متزلزل ہے اپوزیشن جماعتیں کرپشن پر پردہ ڈالنے اور احتساب سے بچنے کی خاطر لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد سمیت کوئی بھی حربہ اختیار کر لیں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کررہی ہے جنہیں سبوتاژ کرنے میں اپوزیشن جماعتیں پیش پیش ہیں مگر انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔