حکومت بچانے اور گرانے میں ملک تباہ ہو رہا ہے، صفدر شاہ گیلانی
فیروز والہ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی اقتدار بچانے اور کوئی حکومت گرانے میں مبتلا ہے جبکہ ملک تباہ ہو رہا ہے ۔کسی کو ملک بچانے کی فکر نہیں اوروسیع تر قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو آزاد مملکت بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ ملک کے تمام ذمہ دار ادارے اور سیاستدان سنجیدگی سے تمام اندرونی و بیرونی حالات کو مد نظر رکھ کر متفقہ حکمت عملی اپنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔