• news

رائے ونڈ میں 75مقامات پر 28ہزار آٹے کے تھیلے فراہم

رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)میڈیا کی خبر پر ایکشن،تحصیل رائے ونڈ میں 75مقامات پر 28ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کردئیے گئے،گزشتہ روز پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں رائے ونڈ میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور عدم دستیابی کی خبریں شائع ہوئیں جس پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران رائے ونڈ پہنچ گئے اور مختلف مقامات پر آٹے کی فراہمی بارے معلومات لیں اس دوران متعدد دکانداروں نے آٹا چھپا کر رکھا تھا اور گاہکوں کو آٹا دینے سے انکاری تھے،فوڈ انسپکٹر شاہد اسلم کے مطابق رائے ونڈ تحصیل بھر میں 75مختلف مقامات پر 28ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کردئیے گئے ہیں جس سے علاقہ بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت کو فوری ختم کردیا گیا ہے اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دکانداروں کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں دن رات ڈیوٹی سرانجام دیں گی تاکہ آٹے کے بحران کو ختم کیا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن