کاہنہ :سہولیات کا فقدان، سیوریج سسٹم خراب، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کاہنہ(نامہ نگار )آٹھ گائوں پر مشتمل کاہنہ کا نواحی علاقہ شہزادہ گائوں و دیگر دیہات نکاسی آب کیلئے علاقے کی ڈرین روہی نالہ پر بااثر افراد کی طرف سے قبضہ کرنے سے علاقے کا سیوریج سسٹم بند ہو گیا جس کی وجہ سے علاقے کو جانے والی مین گزر گاہ اور پرانا کاہنہ کے قریب لاہور کو قصور سے جوڑنے والے قدیم اہم شاہراہ فیروز پور روڈدونوں اطراف ،سروس روڈ سیوریج کے گندے پانی کے جمع ہو جانے سے گزشتہ آٹھ ماہ سے مکمل طور پر بند ہے ۔ شہریوں کاروز مرہ امور زندگی کیلئے گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔ فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ۔ گندے پانی نے فیروز پور روڈ کو انتہائی خستہ حال کر دیا جگہ جگہ کھڈے بننے سے گاڑیاں خراب اور مسافروں کا برا حال ہونے لگا ۔