• news

ملک و قوم کو لاحق تمام مسائل کے ذمہ دار حکمران ہیں:رانا ممتاز محمود

جھبراں (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسوں کا پیسہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا بازار گرم ہے حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے چکر میں ایسی شرائط پر معاہدہ کیا ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، حکمرانوں کو عوام کی پرواہ ہوتی تو ایسا ظالمانہ آئی ایم ایف پیکج ہرگز قبول نہ کرتے، ملک غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے شکنجے میں پھنسا ہواہے ملک و قوم کو لاحق تمام مسائل کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن