• news

عمران خان مستعفی ہو جائیں: عنیزہ فاطمہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عمران  خان مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں،چارسال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے ،اس حکومت سے نجات سے ہی عوام کور یلیف ملے گا ،عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف درتکلیف کا سلسلہ جاری ہے ۔ عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانے  کے بعد بجلی بم عوام پر گرانے کی تیار ی ہے ،تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے ،غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے،اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے یہ حکومت صرف مہنگائی کی تبدیلی لائی، ہرروز اشیاء کی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن