• news

عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری ہے:عادل بخش چٹھہ

احمد نگر چٹھہ (نامہ نگار) لیگی ایم پی اے چوہدری عادل بخش چٹھہ نے کہا ہے اپوزیشن کی نمبر گیم پوری ہوچکی ہے پی ٹی آئی والے بے فکر رہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ حاجی شوکت حیات چٹھہ پر پی پی52کے چئیرمینز،وائس چئیرمینز،کونسلرز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر دوران خطاب کیا۔اس موقع پر ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،پولیٹکل سیکرٹری ٹو ایم پی اے بلال فاروق تارڑ اعجاز بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔عشائیہ میں موجود مہمانوں اور کارکنان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا چار سال میں ملک و قوم کی ایسی تیسی پھیرنے والے ڈھٹائی سے اگلی باری کا سوچ رہے ہیں۔عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن