• news

علی پورچٹھہ:یوٹیلٹی سٹورزپر آٹا چینی گھی اور دالیں غائب

علی پورچٹھہ(نامہ نگار) علی پور چٹھہ شہر کا واحد یوٹیلیٹی سٹور جہاں پر حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا،چینی،گھی اور دالوں کا نام و نشان نہیں ۔اشیائے خوردونوش کی خریداری کیلئے آئے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے بلندو بانگ دعوے کیے جاتے ہیں مگر کئی کئی روز اشیاء خوردونوش نہیں ملتیں گھی،چینی،آٹا اور دالوں پر حکومت شہریوں کو سبسڈی دیتی ہے لیکن سبسڈی والی اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب نہیں ہوتیں مہینہ بھر میں اگر ایک یا دو روز سبسڈائز آئٹم آ بھی جائیں تو شہریوں میں کلو دو کلو کے حساب سے بانٹی جاتی ہیں بقیہ اشیاء جو یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہیں وہ عام مارکیٹ سے با آسانی مل جاتی ہیں اور غریب و متوسط طبقہ کے سفید پوش عوام حکومتی نا اہلی و عدم دلچسپی کے باعث رلنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز آئٹم آٹا چینی گھی اور دالوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن