چیمپئنز لیگ کا فائنل سینٹ پیٹرز برگ سے منتقل کرنے پر غور
لاہور (سپورٹس ڈیسک )یوئیفا نے سیزن کے چیمپئنز لیگ کے فائنل کو یوکرین سے روس کے بحران کی وجہ سے سینٹ پیٹرزبرگ سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔روس نے مشرقی یوکرین کے باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں میں فوج بھیج دی ہے ۔برطانیہ کی سابق وزیر کھیل ٹریسی کروچ نے بتایا کہ یو ئیفاکو فائنل کو فوری منتقل کرنا چاہیے۔یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی معاملے پر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔