وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد ڈسپیرٹی الائونس کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد ڈسپیرٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو گریڈ1تا 19کے ملازمین کو یکم مارچ سے ملے گا۔ وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ نے گرانٹ آف ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس 2022ء کا لیٹرجاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی آر اے 15فیصد الائونس بنیادی پے سکیل 2017ء کے مطابق یکم مارچ 2022ء سے دیا جائے۔