پیکا آرڈیننس شہریوں کے حقوق سے محروم کرنے کی مترادف ،واپس لیا جائے:بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ایکٹ آرڈیننس مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کو فی الفور واپس لیا جائے۔ آرڈیننس کے اجراء کا مقصد عمران خان کا اپنی حکومت کی نااہلی اور جرائم کو چھپانا ہے۔ آئین پاکستان ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔ شہریوں کو حکومت کی کارکردگی پر اپنی رائے دینے کا حق ہے۔ یہ آرڈیننس شہریوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ فیک نیوز کے نام پر پریس کا منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ پیکا آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کیخلاف ہر فورم پر مزاحمت کریں گے۔