عامر لیاقت کی پی ٹی آئی رکنیت خطرہ میں منسوخی کیلئے سندھ تنظیم کا اسد عمر کو خط
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی رکنیت منسوخی کے لئے پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر نے اسد عمر کو خط لکھ دیا۔ عامر لیاقت کی پی ٹی آئی رکنیت خطرے میں پڑ گئی۔ تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو خط لکھ دیا۔ راجہ اظہر نے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت کی وائرل ویڈیو کے خلاف پارٹی ایکشن لے‘ عامر لیاقت پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔