• news

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ’’بہترین ویڑول ایفیکٹس ‘‘ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد


لاہور (ویب ڈیسک)  گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی پاکستانی ویڑول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویڑول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویڑول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویڑول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر لاریب عطاء کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اپنی والدہ اور بھائی کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن