وزیر خزانہ کو خوردنی تیل مہنگا ہونے پر تشویش، مہنگائی 0.22 فیصد بڑھی: بریفنگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا وفاقی وزرائ‘ مشیروں معاونین خصوصی اور سیکرٹریز نے شرکت کی بریفنگ میںبتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا 33 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 میں کمی ہوئی 12 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں بجلی 0.91 انڈے 0.08 سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں پٹرول 0.65‘ چکن 0.1 اور دیگر اشیاء 0.26 فیصد مہنگی ہوئیں آلو‘ پیاز‘ گڑ‘ چینی‘ آٹا‘ ایل پی جی‘ مونگ اور ماش کی دال سستی ہوئی۔ پیاز کی قیمت 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا‘ گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا وزیر خزانہ نے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔