کشمیریوں کا احتجاج بھارتی فوج خواتین سے زیادتی کو جنگی،ہتھیارے طور پر استعمال کر رہی:حریت کانفرنس
سرینگر (این این آئی+ نیٹ نیوز) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرہ کئے گئے۔ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہے۔ وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی نے بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زمان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی نے خراب موسمی حالات کے باعث 23 فروری 2022 کو ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ ادھر حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے بیان میں کہا بھارتی فوج خواتین سے زیادتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے‘ ہم ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔