پھل اور سبزیاں مہنگی کیوں؟
مکرمی! مڈل مین کسانوں سے کوڑیوں کے بھائو سبزیاں خریدتا ہے۔ پھر منڈی میں اپنی مرضی کے ریٹ پر آڑہتیوں کو سبزیاں فروخت کرتا ہے پھر آڑہتی بولی پرمنڈی والوں کو ڈبل ریٹ پر بیچتا ہے پھر منڈی والے آگے ڈبل ریٹ پر سبزیاں بیچتے ہیں پھر چھوٹے دوکاندار اُن سے سبزیاں خرید کر ڈبل ڈیٹ پر بیچتے ہیں جب کوئی نئی سبزی منڈی میں آتی ہے تو مہنگی ہوتی ہے جب زیادہ مقدار میں سپلائی آتی ہے تو پھر وہ سبزی سستی ہو جاتی ہے پھر جب وہ سبزی ختم ہونے لگتی ہے تو پھر مہنگی ہو جاتی ہے۔ یہی حال پھلوں کا ہے۔ خرید و فروخت کے اس گھن چکر، آڑہتیوں ، منڈی والوں اور دکانداروں کی لوٹ مار پر قابو پا کر ہی عوام کو سستی سبزیاں اور پھل فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ (ایم ۔ وائی ناز، لاہور)