حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے : کلیم اللہ خان
گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے دوبارہ حکومت بھی بنائیں گے ،اپوزیشن کی سیاست گہری کھائی میں گری ہوئی ہے اورعوام مستردہ شدہ جماعتوں کو سیاسی طور پر ریسکیو کرنے کیلئے بالکل بھی آمادہ نہیں ہیں، کرپٹ عناصر وزیراعظم کے خلاف متحد ہوگئے، عوام چوروں اور ڈاکووں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں، قوم کو عمران خان پر اعتماد ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، کلیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ ابتک 60لاکھ 63ہزار افراد قومی صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، اور نادرا کے سروے کے مطابق 98 فیصد افراد جنہوں نے قومی صحت کارڈ استعمال کیا انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا، مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے اور حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔