• news

 کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے سرکاری سکول میںپودالگاکر شجرکاری مہم میں حصہ لیا


 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے سکائو ٹ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی گوجرانوالہ سیف اللہ ڈھلوں‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد یونس وڑائچ  ‘ سکول کے پرنسپل رانافرزند علی‘ محکمہ جنگلات کے سر براہ سید عاصم شاہ‘ ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری محمد بلال بٹ ‘ سکائو ٹس کے سیکرٹری محمد جمیل بٹ اور ضلع گوجرانوالہ کے سکائوٹس او ر گرل گائیڈز  و  طلباء نے کثیرتعداد میں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ وزیر اعظم  کے بلین ٹری سو نامی وژن کی کامیابی پاک ماحول کی ضمانت اورموسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچائو کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔  انہوںنے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کو جوش و خروش سے جاری رہنا چاہیئے اور دیئے گئے ٹارگٹ کے مطابق لگائے جانے والے پودوں کی پوری احتیاط اور ذمہ داری سے حفاظت کی جائے ڈپٹی کمشنر دانش افضال  نے کہاکہ ضلع گوجرانوالہ میں رواں  شجر کاری  کی کامیابی  کیلئے متعلقہ افسران او رمحکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس قومی فرض کو خلوص اورجذبے کے ساتھ نبھایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن