حکومت گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں: شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ پی ٹی آئی ووٹوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے، حکومت کو گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیںاحتساب شروع ہوتا ہے تو یہ لوگ این آراو کی کوشش شروع کر دیتے ہیں ، شہباز شریف کو 22 سال بعد چودھری شجاعت کی عیادت یاد آئی۔ انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون اول کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہے، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بی بی کی کردار کشی کرتے تھے، اس طبقے سے کہتی ہوں اس قسم کی گھٹیا حرکتوں سے باز آجائیں مائیںبہنیں سانجھی ہوتی ہیں۔