• news

پاکستان سپر لیگ: ڈیو ڈ گا ، ورٹم ڈیو ڈ کرونا کا شکار


 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں پہلے ایلیمنیٹر میں مد مقابل ہونگی ۔ میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان سپر لیگ 7 کے کمنٹیٹر اور سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گاور کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل 7 کے دوران کمنٹری کے فرائض کی انجام دہی میں مصروف سابق انگلش کرکٹر وبائی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔پی ایس ایل 7 انتظامیہ نے ڈیوڈ گاور کے کرونا وائرس سے متعلقہ ٹیسٹ منفی آنے کی آفیشل تصدیق نہیں کی ہے‘انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اس سے قبل کمنٹیٹر ڈینی موریسن اور عروج ممتاز کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔فرنچائز ملتان سلطانز کے اِن فارم بیٹر ٹم ڈیوڈ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے غیرملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹم ڈیوڈ کے کرونا سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔ فٹنس مسائل اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں۔انجری کا شکار یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی فنٹس میں بہتری آنے لگی ہے اور پشاوز زلمی کیخلاف ایلی مینیٹر میچ میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔یونائیٹڈ کے بیٹر ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو بقیہ میچزکیلئے دستیاب ہوں گے۔ایلکس ہیلز نجی مصروفیات کی وجہ سیٹ  ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اب وہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم کو دستیاب ہیں۔ یونائیٹڈ کے کولن منروبھی ایلمینیٹرمیچ کھیل سکتے ہیں جس کیلئے اوپنر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ انگلش بیٹر ول جیکس کی ٹیم میں شمولیت سے یونائیٹڈز کی بیٹنگ کو مزید مضبوط ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن